Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی ڈیفنس فیز ٹو میں پولیس مقابلہ، ایک ملزم ہلاک

ملزمان شہری سے تین لاکھ روپے چھین کر فرار ہو رہے تھے ، پولیس
اپ ڈیٹ 07 جون 2024 09:50pm

کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز ٹو میں پولیس مقابلہ ہوا ، پولیس مقابلے کے نتیجے میں ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان شہری سے تین لاکھ روپے چھین کر فرار ہو رہے تھے کہ پولیس آگئی، فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم ہلاک جبکہ ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

موقع پر موجود مدعی نے ملزم کو شناخت کر لیا جبکہ پولیس نےواردات کی سی سی ٹی وی فٹج بھی حاصل کر لی ہے۔

سی سی ٹی وی میں 2 ملزمان کو شہری سے لوٹ کرتے دیکھا جاسکتا ہے، فٹج کے مطابق بینک سیکیورٹی پر تعینات اہلکاروں نے ملزمان کاپیچھا کیا، فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم اسامہ ہلاک اور اس کا ساتھی فرارہو گیا۔

شہری فراز ڈیفینس فیز 2 میں بینک سے تین لاکھ روپے لیکر نکلا تھا۔

پولیس کے مطابق ہلاک ملزم کا ساتھی رقم لیکر فرار ہوا ہے، ہلاک ملزم کے قبضے سے اسلحہ ،پرس اور نقدی برآمد کر لی، ہلاک ملزم اور اس کا ساتھی پہلے بھی متعدد مقدمات میں مطلوب ہیں۔

karachi

Robbery

Karachi Police

Karachi Street Crimes

robbers killed