Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ریاست مخالف پوسٹ : ایف آئی اے کی عمران خان سے ایک گھنٹے تفتیش، 16سوالات کئے

ایف آئی اے ٹیم نے عمران خان کو ان کے ’ایکس‘ اکاؤنٹ سے پوسٹ دکھا کر تفتیش کی، ذرائع
اپ ڈیٹ 07 جون 2024 07:24pm

بانی پی ٹی آئی عمران خان کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ سے ریاست مخالف پوسٹ کی تفتیش سے متعلق ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان شامل تفتیش ہوگئے ہیں۔

ریاست مخالف پوسٹ پرعمران خان کو اڈیالہ جیل میں شامل تفتیش کیا گیا، ایف آئی اےکی ٹیم بانی پی ٹی آئی سےتفتیش کرنے کے بعد روانہ ہو گئی۔

زرائع کے مطابق ایف آئی اے ٹیم نےعمران خان سے تقریبا ایک گھنٹہ تک تفتیش کی۔

عمران خان سےوکلاء کی موجودگی میں16سوالات کئے گئے، ایف آئی اے ٹیم نے عمران خان کوویڈیو بھی دکھائی۔

یہ بھی پڑھیں :

انسداد دہشتگردی عدالت : عمران خان کی ویڈیو لنک سے حاضری یقینی بنانے کی ہدایت

9 مئی مقدمات : لاہور پولیس کی اڈیالہ جیل شاہ محمود قریشی سے تیسری مرتبہ تفتیش، ویڈیو بیان ریکارڈ

عمران خان اپنے وکلاء چودھری ظہیر عباس، انتظار پنجوتھا کی موجودگی میں شامل تفتیش ہوئے۔

تفتیشی ٹیم میں ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے ایاز احمد اور سب انسپکٹر منیب شامل تھے۔

FIA

Adiyala Jail

IMRAN KHAN Adiyala Jail