Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

عیدالاضحیٰ : چاند نظر آنے سے پہلے اور بعد میں کون سے ضروری کام کرنے چاہئیں ؟

قربانی کا جانور خریدتے وقت ضروری احکامات کا خیال رکھا جائے
شائع 07 جون 2024 05:19pm
فوٹو۔۔فائل
فوٹو۔۔فائل

قربانی کرنے والے شخص کے لیے ذی الحجہ کا چاند نظر آنے سے لے کر قربانی کا جانور ذبح ہونے تک ناخن اور بال وغیرہ نہ کاٹنا مستحب ہے۔

اس کے علاوہ قربانی کیلئے خریداری سے قبل جانور کو خوب اچھی طرح دیکھیں، خصوصا ان چیزوں کا ضرور لحاظ رکھیں۔ کہ گائے کی عمر دو سال سے کم نہ ہو، اونٹ کی پانچ سال سے اور بکری/ بکرا کی عمر ایک سال سے کم نہ ہو۔ دنبہ بھیڑ چھ 6 ماہ یا اس سے زیادہ کا ہو لیکن دیکھنے میں سال والے کے برابر معلوم ہوتا ہو تو قربانی ہوجائے گی۔ گائے، اُونٹ اور بکری میں یہ مسئلہ نہیں۔ ان کی عمر پوری ہونا ضروری ہے۔

ایسا جانور جو چارہ نہ کھا سکتا ہو یا چل ہی نہ سکتا ہو، کی قربانی درست نہیں جب کہ جنگلی نسل کے جانور کی قربانی درست نہیں۔

قربانی کے جانور کی خوب خدمت کی جائے، اسے کسی قسم کی ایذا نہ دی جائے جب کہ ایسی جگہ باندھیں جہاں آنے جانے والوں کو تکلیف نہ ہو۔

اسی طرح قربانی کے جانور پر سواری کریں، اور نہ ہی اس کا دودھ خود پییں! اگر دودھ نکال لیا تو اسے صدقہ کردیں! اس کی قیمت غریب کو صدقہ کر دی تو خود پینا جائز ہے۔ اس کے علاوہ قربانی سے متعلق دیگر مسائل کی رہنمائی کے لئے علماء کرام سے رجوع کیا جائے۔

congo virus

Eid Ul Adha 2024

Skins of sacrificial animals