Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور : یکم جون کو چائے کے ہوٹل پر فائرنگ کی سی سی ٹی وی منظر عام پر آگئی، ملزم گرفتار

واقعے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو زخمی ہو گئے تھے
شائع 07 جون 2024 05:20pm

لاہور کے علاقے والٹن روڈ پر یکم جون کو چائے کے ہوٹل پر فائرنگ کے واقعے کی سی سی ٹی وی منظر عام پر آ گئی۔ واقعے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو زخمی ہو گئے تھے۔

فوٹیجزمیں نوجوان بلال،اسفنداورنثارہوٹل کےباہرنظرآتے ہیں تینوں دوست کالا چائے والا کے بیٹے فیضان سے بات چیت کرتے ہیں کہتلخی ہونے پر ملزم فیضان پستول نکال کر انہیں للکارنے لگا ۔

فٹج کے مطابق تینوں دوست پستول دیکھ کر جان بچانے کیلئے بھاگتے نظر آتے ہیں جبکہ مسلح ملزم فیضان تعاقب اور سیدھی فائرنگ کرتا دکھائی دیتا ہے گولیاں لگنے سے تینوں دوست زمین پر گر کر معافیاں مانگتے ہیں۔

واقعہ کے نتیجے میں نثار سروسز اسپتال میں دم توڑ گیا، 2 جبکہ زخمی زیرعلاج ہیں، واقعہ میں ملوث پولیس نے ایک نامزد ملزم امین عرف امینے کو گرفتار کرلیا ہے۔

firing

lahore

lahore police