Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
17 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسلام آباد: ٹریل فائیو پر طحہ کی پراسرار موت، پوسٹمارٹم رپورٹ سامنے آگئی

سیرولوجیکل رپورٹ آنا باقی ہے جس میں زہر خوارانی کے حوالے سے چیک کیا جائے گا ،پولیس
شائع 07 جون 2024 05:06pm

اسلام آباد کے ٹریل فائیو پرطحہ کی پراسرار موت کا واقعہ طحہ کی ابتدائی پوسٹمارٹم رپورٹ پولیس کو موصول ہو گئی۔

مارگلہ ہلز کے ٹریل فائیو پر مبینہ طور پر حادثے میں جاں بحق 15 سالہ محمد طحہ کا معاملہ اس نیا رخ اختیار کرگیا تھا جب پولیس نے ابتدائی تفتیش کے بعد محمد طحہ کے گمشدگی کا مقدمہ قتل میں تبدیل کرکے متوفی کے 5 دوستوں کو شامل تفتیش کیا۔

تاہم اب بچے کی پوسٹ مارٹم رپورٹ پولیس کو مل گئی ہے طحہ کےجسم پرکسی قسم کےنشانات نہیں پائےگئے،بچے کی جسم کی تمام ہڈیاں بھی صحیح سلامت پائی گئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق

پولیس کے مطابق طحہ کی سیرولوجیکل رپورٹ آنا ابھی باقی ہے، سیرولوجیکل رپورٹ زہر خوارانی کے حوالے سے چیک کیا جائے گا ، جبکہ میڈیکل ایگزامینیشن کے لیے نمونے پہلے سے لاہور بھجوائے جا چکے ہیں ۔

Student

islamabad police

Mountains

margalla

hiking trail