Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

امریکا سے شکست پر مومن ثاقب بھی جذباتی ہو گئے

مومن ثاقب کا قومی کرکٹ ٹیم کے لیے پیغام
اپ ڈیٹ 07 جون 2024 05:36pm
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ سوشل میڈیا
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ سوشل میڈیا

امریکہ اور پاکستان کے مابین گزشتہ روز ہونے والے میچ کے بعد جہاں پاکستانی کرکٹ ٹیم افسردہ دکھائی دی، وہیں شائقین کرکٹ بھی منہ لٹکائے اپنے جذبات کا اظہار کرتے دکھائی دیے۔

معروف سوشل میڈیا اسٹار مومن ثاقب کی ایک ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کر لی ہے، جس میں مومن اپنے جذبات کا اظہار کر رہے تھے۔

مومن کا کہنا تھا کہ ہم نے ابھی امریکا لینڈ کیا ہے، اور خبر آئی ہے کہ ڈاکٹرز نے جواب دے دیا ہے، میچ ہم ہار گئے ہیں۔

بابر اعظم سمیت قومی کرکٹرز کی ماہانہ تنخواہ کتنی؟

میرے ساتھی بھائی ابھی بھی ری پلے میں میچ دیکھ کر اپنا دل بہلا رہے ہیں، بہت ایکسٹراس دی گئیں، مس فیلڈ ہوئیں۔

جبکہ امریکی ٹیم سے متعلق مومن کا کہنا تھا کہ امریکی ٹیم میں وہ جذبہ تھا جو کہ ہماری ٹیم میں دکھائی نہیں دے رہا تھا۔ مگر خیر، امریکی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

سعودی عرب کی فٹبال ٹیم پاکستان پہنچ گئی، برطانوی فٹبالر مائیکل اوون کے کراچی میں سیر سپاٹے

ساتھ ہی مومن کا پاکستانی ٹیم سے متعلق کہنا تھا کہ ہماری ٹیم کو یہی پیغام ہے کہ زندگی میں اونچ نیچ ہوتی رہتی ہے، ہم کبھی ہارتے نہیں ہیں بلکہ سیکھتے ہیں۔

دوسری جانب ایک کرکٹ کی مداح ایسی بھی تھی جو کہ میچ ہارنے پر شدید غمزدہ دکھائی دی ہے، جبکہ اپنے جذبات کا اظہار بھی کرتی دکھائی دیے۔

پاکستان

social media

America

Momin Saqib

PakvsUSA