Aaj News

پیر, نومبر 04, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

سپریم کورٹ میں نئے ججوں کے تقرر کے لیے 3 ناموں کی سفارش کردی گئی

جوڈیشل کمیشن نے حتمی منظوری کیلئے نام پارلیمانی کمیٹی کو بجھوادیے
اپ ڈیٹ 07 جون 2024 02:49pm

جوڈیشل کمیشن نے 9 ناموں میں سے 3 کا فیصلہ کرلیا، چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ ، چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ اور جج جسٹس شاہد بلال کے ناموں کی سفارش کردی گئی، حتمی منظوری کے لیے نام پارلیمانی کمیٹی کو بھجوا دیے گئے۔

چیف جسٹس قاضی فائزعیسی کی زیرصدارت ججزتقرری کے لیے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا، اجلاس میں سپریم کورٹ میں 3 ججز کی خالی نشستوں کے لیے 9 ججز کے ناموں پرغور کیا گیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس ملک شہزاد احمد سمیت 6 ججز کے نام شامل تھے جبکہ سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عقیل عباسی سمیت 3 ججز کے ناموں پرغور کیا گیا۔

جوڈیشل کمیشن نے چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ ملک شہزاد احمد، چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ عقیل عباسی اور لاہورہائیکورٹ کے جج جسٹس شاہد بلال کو سپریم کورٹ کے ججز تقرر کرنے کی سفارش کی۔

جوڈیشل کمیشن نے حتمی منظوری کے لیے معاملہ پارلیمانی کمیٹی کو بھجوا دیا، جوڈیشل کمیشن نے ہائیکورٹس کے تینوں ججزکو سپریم کورٹ کے ججزمقررکرنے کی سفارش کی ہے۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ میں کل 17 میں سے 14 ججزفرائض سرانجام دے رہے ہیں جبکہ 3 ججز کی نشستیں خالی ہیں۔

Supreme Court