Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کنگنا رناوت کو تھپڑ کیوں مارا؟ خاتون سیکیورٹی اہلکار نے بیان دے دیا

تھپڑمارنا لیڈی کانسٹیبل کو مہنگا پڑ گیا
شائع 07 جون 2024 02:19pm

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ و سیاستدان کنگنا رناوت کو تھپڑ مارنے والی خاتون سیکیورٹی اہلکارنے وجہ بتادی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق چندی گڑھ ایئرپورٹ کی سیکیورٹی اہلکار کلویندر کور نے کہا کہ ماضی میں کنگنا رناوت نے کسانوں سے متعلق متنازع بیان دیا تھا، جب میں نے ایئرپورٹ پر اداکارہ کو دیکھا تو مجھے وہ بیان یاد آگیا تھا، پھر مجھے شدید غصہ آیا اور میں نے اُنہیں تھپڑ مار دیا۔

الیکشن جیتنے والی کنگنا رناوت کو سکیورٹی اہلکار نے تھپڑ رسید کردیا

خاتون اہلکار نے کہا کہ کنگنا رناوت نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ کسان صرف 100 روپے کی خاطر احتجاج میں بیٹھے ہیں۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ میری والدہ بھی اُس احتجاج کا حصہ تھیں، کیونکہ میرا تعلق کسان خاندان سے ہے، میں یہاں کنگنا رناوت سے پوچھنا چاہوں گی کہ کیا وہ اُس احتجاج میں جا کر بیٹھیں گی؟

کنگنا رناوت کو تھپڑ مارنے پر سینٹرل انڈسٹریل سیکیورٹی فورس (سی آئی ایس ایف) نے خاتون اہلکار کلوندر کور کو معطل کردیا ہے۔

لیڈی کانسٹیبل نے بھارتیہ جنتا پارٹی سے تعلق رکھنے والی نو منتخب رکن پارلیمنٹ اور اداکارہ کنگنا رناوت کو چندی گڑھ ایئرپورٹ پر اس وقت تھپڑ مارا تھا جب وہ دہلی کیلئے روانہ ہورہی تھیں۔

دوسری جانب بی جے پی رکن پارلیمنٹ کنگنا رناوت نے جمعہ کی صبح انسٹاگرام پر کہا کہ سی آئی ایس ایف کانسٹیبل کلویندر کور کی حرکتیں سیاسی محرکات پر مبنی ہیں۔

entertainment

lifestyle

bolly wood