Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

محبوبہ نے بوائے فرینڈ کو چھوڑ کر اس کے بھائی سے شادی کر لی، انجام کیا ہوا؟

بھائی سے محبوبہ کی شادی ملزم سے برداشت نہ ہوئی
اپ ڈیٹ 07 جون 2024 01:10pm
تصویر بذریعہ: بھارتی میڈیا/ بائیں طرف وسنتھا جبکہ دائیں طرف آصف
تصویر بذریعہ: بھارتی میڈیا/ بائیں طرف وسنتھا جبکہ دائیں طرف آصف

بھارت میں دلچسپ اور حیرت انگیز واقعات سے متعلق خبریں تو بہت ہیں، تاہم کچھ ایسی ہوتی ہیں جو کہ سب کو حیران کر دیتی ہیں۔

حال ہی میں بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں محبوب کی جانب سے ایک ایسا قدم اٹھایا گیا ہے، جس پر اسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ضلع کُپال کے علاقے ہسالنگاپورا میں آصف نامی نوجوان نے مبینہ طور پر اپنی 28 سالہ محبوبہ وسنتھا، اس کی 50 سالہ والدہ راجیشوری اور 5 سالہ دھرماتیج کو قتل کر دیا ہے۔

تاہم صورتحال اس وقت بدل گئی جب انکشاف ہوا کہ آصف وسنتھا کو پسند کرتا تھا اور وہ اس کی سابقہ گرل فرینڈ بھی تھی، تاہم آصف اس وقت سے آگ بگولا تھا، جب سابقہ محبوبہ نے آصف کے بھائی عارف سے شادی کرلی۔

نوجوان نے گرل فرینڈ دلوانے کیلئے پولیس سے مدد مانگ لی

کرناٹکا پولیس کے مطابق وستنھا اپنے شوہر سے طلاق کے بعد اپنی والدہ اور بچے کے ہمراہ ہسالنگاپورا میں رہ رہی تھی، جبکہ وہ مقامی فیکٹری میں کام کر رہی تھی۔

وسنتھا عارف سے طلاق لے کر ہی والدہ کے گھر آئی تھی، جبکہ عارف سے قبل وہ آصف کے ساتھ عشق میں مبتلا تھی، پولیس کے مطابق عارف اور آصف میں بھائی کی شادی کو لے کر لڑائی بھی ہوئی تھی۔

جبکہ پولیس کی جانب سے کہنا تھا کہ آصف، عارف اور وستنھا ایک ہی فیکٹری میں بھی کام کر چکے تھے۔

سلمان خان کی 63 سالہ ’نوجوان‘ گرل فرینڈ

کرناٹکا پولیس نے بتایا کہ پیر کے روز وستنھا کی چھوٹی بہن کی جانب سے فون پر رابطہ کیا گیا تھا، تاہم وسنتھا نے جواب نہیں دیا، جبکہ منگل کو بہن گھر پہنچی تو وستنھا، اس کی والدہ اور بیٹا مردہ حالت میں موجود تھے۔

پولیس کی جانب سے آصف کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جبکہ قانونی کاروائی کے لیے بھی قدم اٹھا لیے ہیں۔

Murder

ٰIndia

Andhra Pardesh

ex girlfriend