Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

عید الاضحیٰ: لاہور ہائیکورٹ نے مارکیٹوں کے اوقات کار میں اضافہ کردیا

عدالت نے ویک اینڈ پر مارکیٹوں کو کتنے بجے تک کھلا رکھنے کی ہدایت کی؟
شائع 07 جون 2024 12:01pm

لاہور ہائیکورٹ نے عید الاضحیٰ کے موقع پر لاہور کی مارکیٹوں کے اوقات کار میں اضافہ کر دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے تدارک سموگ سے متعلق شہری فاروق ہارون سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی۔

عدالت عالیہ نے عید الاضحیٰ کے پیش نظر مارکیٹوں کو رات 12 بجے تک کھولنے کی اجازت دے دی۔

لاہور ہائیکورٹ نے ویک اینڈ پر رات ایک بجے تک مارکیٹوں کو کھلا رکھنے کی ہدایت کردی۔

Lahore High Court

smog case

justice shahid karim