Aaj News

اتوار, ستمبر 08, 2024  
03 Rabi ul Awal 1446  

پنجاب: معصوم بچوں، بزرگوں اور خواتین سے زبردستی بھیک منگوانے پر کیا سزا ہوگی؟

پنجاب میں بھکاری مافیا کے سدباب کے لیے قانون میں ترمیم کردی گئی
شائع 07 جون 2024 09:55am

پنجاب میں بھکاری مافیا کے سدباب کے لیے قانون میں ترمیم کردی گئی، جس کے تحت معصوم بچوں، بزرگوں اور خواتین سے زبردستی بھیک منگوانے والے سخت سزا پائیں گے۔

وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر محکمہ داخلہ نے قانون میں ترمیم منظوری کے لیے کابینہ کو بھجوا دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر پیشہ ور بھکاریوں کیخلاف گرینڈ آپریشن، مقدمات درج

پنجاب بھر کی جیلوں میں بھکاریوں کے لیے بیرک تیار

ترمیم کے مطابق بھکاری مافیا کے گینگ لیڈرز کو زبردستی بھیک منگوانے پر 10 سال قید ہوگی، گینگ لیڈرز کو 10 سال قید کے ساتھ 20 لاکھ جرمانہ ادا کرنا ہوگا، جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں 3 سال مزید سزا بھگتنا ہوگی، نئے قانون میں زبردستی بھیک منگوانا ناقابل ضمانت جرم قرار دیا گیا ہے۔

اس سے قبل بھکاری مافیا کے گینگ لیڈرز کو سزا دلوانے کے لیے قانون موجود نہیں تھا، بچوں کے اعضاء ضائع کرنے اور زبردستی بھیک منگوانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

Maryam Nawaz

lahore

punjab

Maryam Nawaz Sharif

Beggars

Beggers

CM Punjab Maryam Nawaz

Amendment of Law