Aaj News

اتوار, ستمبر 08, 2024  
03 Rabi ul Awal 1446  

پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی متوقع

حکومت کی جانب سے اعلان کیا جا سکتا ہے
شائع 07 جون 2024 09:13am
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ

پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں جہاں آسمان کو چھو رہی تھیں وہیں اب قیمتوں میں کمی سے متعلق بھی خبر سامنے آ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے عوام کو ریلیف دینے کی تیاری کر لی گئی ہے، جبکہ پیٹرول کی قیمت 12 روپے تک کم کرنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

پیٹرول کی قیمت میں متوقع کمی کی ایک بڑی وجہ عالمی منڈی کو قرار دیا جا رہا ہے۔ جہاں عالمی منڈی میں قیمت میں 5 ڈالر 14 سینٹ کمی واقع ہوئی ہے، جس کے بعد پاکستان میں بھی قیمت میں 12 روپے تک کمی ہو سکتی ہے۔

دوسری جانب عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمت میں کمی کے بعد اب قیمت 89 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے۔

پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا امکان

جبکہ عالمی منڈی میں ڈیزل کی قیمت میں 4 ڈالر کی کمی واقع ہوئی ہے، جس کے بعد قیمت 93 ڈالر 88 سینٹ پر پہنچ گئی ہے۔

petrol price

پاکستان

diesel

US Dollars