ہمیں بولنگ اور مڈل آرڈر کو بہتر کرنا پڑے گا، بابر اعظم
پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں امریکا کے خلاف میچ میں وکٹیں گرنے سے ہم نے مومینٹم پھر کھودیا، ہمیں مڈل آرڈر کو بہتر کرنا پڑے گا اور بولنگ میں بھی بہتری کی ضرورت ہے۔
ڈیلس میں میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ابتدا کے 6 اوورز میں مشکل تھی مگر پھر ہم نے کم بیک کیا، ہمیں مڈل آرڈر کو بہتر کرنا پڑے گا اور بولنگ میں بھی بہتری کی ضرورت ہے۔
بابر اعظم نے کہا کہ میری اور شاداب کی شراکت لگی جس کے بعد 2 وکٹ گرگئیں، وکٹیں گرنے سے ہم نے مومینٹم پھر کھودیا۔
پاکستان ٹیم کے کپتان نے مزید کہا کہ اس پچ پر ہماری بولنگ کے مطابق اسکور مناسب تھا، اگلے میچز میں کم بیک کرنے کی کوشش کریں گے۔
کوہلی کو بابر اعظم کےہاتھوں ایک بار پھر شکست کا سامنا
کپتان بابراعظم نے مزید کہا کہ پہلے 6 اوورز میں ہماری بولنگ اچھی نہیں تھی، اگلے میچز میں کم بیک کرنے کی کوشش کریں گے۔
کپتان بابر اعظم نے یہ بھی تسلیم کیا کہ جیت کا تمام کریڈٹ امریکی ٹیم کو جاتا ہے۔
واضح رہے کہ آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈکپ میں امریکا نے پاکستان کو سپر اوور میں شکست دے کر بڑا اپ سیٹ کردیا اور ایونٹ میں مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی۔
امریکا نے سپر اوور میں پاکستان کو جیت کے لیے 19 رنز کا ہدف دیا، قومی ٹیم صرف 13 رنز بناسکی۔
ڈیلس میں گروپ اے کے کھیلے گئے میچ میں امریکا کے کپتان مونانک پٹیل نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنائے،کپتان بابر اعظم 44 اور شاداب 40 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
امریکا کو میچ جیتنے کے لیے آخری گیند پر 5 رنز درکار تھے، امریکی بیٹر نتیش کمار نے حارث رؤف کو چوکا مارا اور میچ برابر ہوگیا۔
Comments are closed on this story.