Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم کی اوقات پٹرول کی قیمت کے تعین کے موقع پر واضح ہوگئی، حافظ نعیم الرحمن

خیرات کی سیٹیں قبول کریں گے تو کوئی کریڈیبیلٹی نہیں ہوگی، امیر جماعت اسلامی
شائع 06 جون 2024 08:46pm

حافظ نعیم الرحمن نے وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کی اوقات پٹرول کی قیمت کے تعین کے موقع پر واضح ہوگئی ہے ۔ وزیراعظم نے 15 روپے لٹر کمی کا اعلان کیا، نوٹیفکیشن جاری نہ ہوسکا خیرات کی سیٹیں قبول کریں گے تو کوئی کریڈیبیلٹی نہیں ہوگی

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمنکامزید کہنا تھا کہ پھر دہراتا ہوں فارم 47 کی جعلی حکومت نہیں چلی سکتی، ریاست کا مطلب عوام ہے،انہیں حق دیا جائے ، نوجوانوں کی آواز دبائی نہیں جاسکتی، جتنا دبائیں گے ملک کا نقصان ہوگا۔

انھوں نے کہا کہ نواز شریف کو جعلی ووٹ پڑے، انہوں نے سیٹ لے لی ڈکار تک نہیں لیا بہتری کا راستہ یہی ہے سب اپنی آئینی پوزیشن پر واپس جائیں سیاسی جماعتوں میں ڈائیلاگ کے حامی ہیں، جماعت اسلامی خود میزبانی کو تیار ہے، لیکن قبضہ گروپ قبضہ چھوڑیں تو بات آگے بڑھے گی۔

Jamat e Islami

HAFIZ NAEEMU UR REHMAN