استاد کی سخت گرمی میں سزا نے کمسن کو ذہنی معذور کردیا
عام طور پر اسکولوں میں استاد اپنے طالبعلموں کو عام سزا دیتے ہی ہیں مگر حال ہی میں ایک واقعہ پیش آیا جس میں ایک استاد نے طالبعلم کو ایسی سزا دی جس کے باعث وہ معذور ہوگیا۔
افسوسناک واقعے کے بعد کمسن بچے کے والدین شدید غم سے نڈھال ہیں اور انہوں نے ٹیچر کے خلاف پولیس اسٹیشن میں شکایت جمع کرائی ہے۔
ہوم ورک کی سزا سے بچنے کے لیے طالب علم نےاغوا کا ڈھونگ رچالیا
میڈیا رپورٹس کے مطابق رونگٹے کھڑے کردینے والا واقعہ ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں پیش آیا جب ایک درندہ صفت استاد نے 11 سال کے طالبعلم کو سزا کے طور پر تپتی دھوپ میں کئی گھنٹے کھڑا رکھا جس کے باعث بچہ ذہنی طور پر معذور ہوگیا۔
رپورٹ کے مطابق بچے کو ہیٹ اسٹروک ہوا تھا جس کی وجہ سے اسے اعصابی نقصان پہنچا اور اسپتال نے اس کو پرسن ودھ ڈس ایبلٹی (پی ڈبلیو ڈی) قرار دے دیا۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ بچے کو استاد نے سزا کے طور پر صبح 10 بجے سے دوپہر ساڑھے 12 بجے تک تیز دھوپ میں کھڑا رکھا۔ کافی دیر دھوپ میں کھڑے رہنے کے بعد بچہ خود کا نہیں سنبھال سکا جس کے بعد اسے اسپتال منتقل کیا۔
بچے کی والدہ نے بتایا کہ میرا بیٹا بالکل صحت مند تھا، اسکول جاتا دوستوں کے ساتھ بیٹھتا، گھر میں اپنے بہن بھائیوں کے ساتھ کھیلتا تھا مگر اب وہ خود سے باتیں کرتا رہتا ہے۔
واقعے کے بعد اہل خانہ کی جانب سے استاد کے خلاف شکایت درج کرانے اور دیوانی مقدمہ دائر کرنے فیصلہ کیا گیا ہے۔
وکیل نے بتایا کہ دیوانی مقدمے کے علاوہ اس جرم میں ملوث استاد پر عدالت میں فرد جرم عائد کرائی جائے گی ساتھ ہی سخت سزا بھی دلوائی جائے گی۔
خیال رہے یہ واقعہ تقریباً ایک ماہ قبل اپریل کے مہینے میں پیش آیا تھا۔
Comments are closed on this story.