Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کوئٹہ: 200 سے زائد غیر قانونی ہاؤسنگ اسکیموں کیخلاف تحقیقات تیز

نیب نے کوئٹہ کی نجی ہاؤسنگ اسکیم میں بے قاعدگیوں کی تحقیقات کا معاملہ بھی اینٹی کرپشن کے حوالے کردیا
شائع 06 جون 2024 07:35pm

کوئٹہ میں 200 سے زائد غیر قانونی ہاؤسنگ اسکیموں کیخلاف تحقیقات تیز کر دی گئی، غیر قانونی ہاوسنگ سوسائٹیز میں دھوکہ دہی کی تحقیقات محکمہ انٹی کرپشن کر رہا ہے۔

محکمہ اینٹی کرپشن نے کوئٹہ میں دو سو سے زائد غیر قانونی ہاوسنگ اسکیموں کے خلاف تحقیقات تیز کردیں، غیر قانونی ہاوسنگ اسکیموں کی جانچ پڑتال کیلئے ڈی جی اینٹی کرپشن کی سربراہی میں قائم کمیٹی نے شواہد اکٹھے کرلئے۔

نیب نے کوئٹہ کی بڑی نجی ہاوسنگ اسکیم میں بے قاعدگیوں کی تحقیقات کا معاملہ بھی اینٹی کرپشن کے حوالے کردیا۔

ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن بلوچستان عبدالواحد کاکڑ نے بتایا کہ کوئٹہ میں نجی ہاوسنگ اسکیموں کے نام پر زمینوں کی خرید وفروخت میں عام شہریوں کے ساتھ بڑے پیمانے پر دھوکا دہی کا سلسلہ جاری تھا۔

ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن کا مزید کہنا تھا کہ ڈی جی اینٹی کرپشن نے اپنی سر براہی میں محکمہ اینٹی کرپشن کی ٹیم تشکیل دی جس نے روزانہ کی بنیاد پر عوامی شکایات کا جائزہ لیتے ہوئے شوائد اکٹھا کرلئے ہیں اور جلد غیر قانونی ہاوسنگ اسکیموں کے مالکان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

quetta

Housing Society