Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عیدالاضحیٰ پاکستان میں کب ہو گی؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

ذوالحج کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی اجلاس کراچی میں ہوگا
شائع 06 جون 2024 05:40pm
فوٹو- فائل
فوٹو- فائل

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل 7 جون بروز جمعہ کو طلب کر لیا گیا ہے ۔

زونل اجلاس دیگر صوبوں میں نماز مغرب سے 30 منٹ قبل ہوگا۔

سعودی عرب میں آج 29 ذی القعدہ ہے۔ ایام حج کی تاریخوں کا تعین سعودی عرب میں آج۔چاند دیکھ کر کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی تھی کہ جمعہ 7 جون کو ذی الحج کا چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں۔

اگر کل بروز جمعہ کو ذی الحج کا چاند نظر آگیا تو پاکستان میں عیدالاضحٰی 17 جون بروز پیر کو ہوگی۔ تاہم کل چاند کی رویت نہ ہوئی تو ملک میں بقرعید 18 جون بروز منگل کو ہوگی۔

پاکستان

Eid ul Azha

Moon sighting