Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

ریاست کو رحم دل ہونا چاہیے لیکن انتہا کی سختی کی جا رہی ہے، فواد چوہدری

پی ٹی آئی کو سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر مسئلہ حل کرنا ہوگا، سابق وفاقی وزیر
شائع 06 جون 2024 05:22pm

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ملک میں گرینڈ ڈائیلاگ کی ضرورت ہے ، پی ٹی آئی کو پر جوش ہونے کی بجائے سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر مسئلہ حل کرنا ہوگا۔

فیصل آباد میں نومئی واقعات کے مقدمات میں انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیشی کے بعد گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ریاست کو رحم دل ہونا چاہیے لیکن انتہا کی سختی کی جا رہی ، ہماری خواتین کو جیل میں اذیت میں رکھا گیا۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ ملک میں افراتفری کا ماحول ہے سرمایہ کار بیرون ملک جا رہے ہیں معیشیت کی نہیں ملک کی فکر کریں ،مولانا فضل الرحمان کے مطالبات اس وقت پی ٹی آئی کے مطالبات جیسے ہیں۔

press conference

pti intra party election

ٖFawad chaudhry