190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت کرنے والے جج نے عہدے کا چارج چھوڑ دیا
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت کرنے والے احتساب عدالت اسلام آباد کے جج ناصر جاوید رانا نے تین سال کا ڈیپوٹیشن پریڈ مکمل ہونے پر عہدے کا چارج چھوڑ دیا۔
جج ناصر جاوید رانا کی عدالت میں صدر مملکت آصف علی زرداری، نواز شریف سمیت دیگر اہم کیسز زیر سماعت تھے۔
ذرائع کے مطابق جج ناصر جاوید رانا کی خدمات واپس لاہور ہائی کورٹ کو مل گئی ہیں، ناصر جاوید رانا پنجاب سے تین سال کی لیے اسلام آباد میں ڈیپوٹیشن پر تعینات تھے۔
احتساب عدالت نمبر دو کے جج محمد علی وڑائچ کو تین ماہ کیلئے احتساب عدالت نمبر ایک کا اضافی چارج سونپ دیا گیا ہے۔ وزارت قانون و انصاف نے اس حوالے سے نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
Comments are closed on this story.