Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پی ایف یو جے کی درخواست پر سندھ ہائیکورٹ میں سماعت27 جون تک ملتوی

اس سے قبل عدالت کی جانب سے 5 کورٹ رپورٹرز اور چینلز کیخلاف پیمرا کاروائی کو روکا گیا تھا
شائع 06 جون 2024 01:15pm
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ

سندھ ہائیکورٹ میں عدالتی کارروائی کی رپورٹنگ پر پیمرا کی پابندی کا معاملے پر پی ایف یو جے کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق کراچی کے کورٹ رپورٹرز اور پی ایف یو جے کی سیکرٹری علاؤ الدین خانزادہ کی درخواست دائر کی گئی تھی۔

عدالت نے پی ایف یو جے کی درخواست پر ملک بھر کے کورٹ رپورٹرز کو عدالتی رپورٹنگ کی اجازت دے دی ہے۔

عدالت کی جانب سے ریمارکس میں کہنا تھا کہ عدالتی رپورٹنگ کے دوران سپریم کورٹ کی گائیڈ لائنز اور متعلقہ قوانین کا خیال رکھا جائے۔

سندھ ہائیکورٹ کے معزز ججز کی جانب سے ریمارکس میں کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کی جانب سے عدالتی کارروائی کی رپورٹنگ کے لیے جاری کردہ گائیڈ لائنز پر عمل درآمد کیا جائے، سپریم کورٹ کی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی پر پیمرا کاروائی کرسکتا ہے۔

جبکہ عدالت نے پیمرا کی جانب سے صرف تحریری حکم نامے کی رپورٹ سے متعلق پابندی کی معطلی کو برقرار رکھا ہے۔

ایڈووکیٹ عبد المعیز جعفری کی جانب سے عدالت میں بتانا تھا کہ پی ایف یو جے کی درخواست پر آرڈر کے بعد ملک بھر کے صحافی ذمہ دارانہ کورٹ رپورٹنگ کرسکیں گے، اس سے قبل عدالت نے کراچی کے 5 کورٹ رپورٹرز اور انکے چینلز کے خلاف پیمرا کو کاروائی سے روکا تھا۔

عدالت نے حکم امتناع میں توسث کرتے ہوئے مزید سماعت 27 جون تک ملتوی کردی ہے۔

PFUJ

PEMRA

Sindh High Court

court reporters