Aaj News

جمعرات, جنوری 09, 2025  
09 Rajab 1446  

پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے غیر مستقل ارکان میں شامل

پاکستان کی غیر مستقل رکنیت کیلئے 182 ملکوں نے حمایت کی
اپ ڈیٹ 07 جون 2024 01:04pm

پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا دو سال کے لئے غیر مستقل رکن بن گیا۔

پاکستان کی غیر مستقل رکنیت کیلئے 182 ملکوں نےحمایت کی، پاکستان 2025 سے 2026 کیلئے رکن منتخب ہوا ہے۔

پاکستان سے پہلے ایشیا پیسفک گروپ کی نشست جاپان کے پاس تھی۔ پاکستان کے غیر مستقل رکن بننے کی ووٹنگ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 78 ویں اجلاس میں ہوئی۔

سلامتی کونسل 15 ممالک پر مشتمل ہے، جس میں پانچ مستقل اور دس غیر مستقل ارکان ہیں۔

وزیر اعظم کی مبارک باد

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے رکن کے طور پر انتخاب پر مسرت کا اظہار اور قوم کو مبارکباد دی۔

انہوں نے کہا کہ 182 ووٹ لے کر اقوام متحدہ کا 2025-26 کے لیے رکن منتخب ہونا امن اور سلامتی کے لیے ہماری قوم کے عزم کا ثبوت ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ ہم عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔

ڈپٹی وزیر اعظم اور وزیر خارجہ کی مبارک باد

ڈپٹی وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پوری قوم کے لے خوشی کا موقع ہے اور سفارتی سطح پر پاکستان نے اہم کامیابی حاصل کی ہے۔

پاکستان

UNSC