Aaj News

پیر, نومبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

نوشہرہ : مریض ’غفلت‘ سے جاں بحق، کارروائی پر پبی اسپتال کے ڈاکٹروں نے او پی ڈی بند کردی

ڈاکٹروں کے کام میں ہر کوئی مداخلت کر رہا ہے،اسلئے حکومت پہلے تخفظ فراہم کریں، انتظامیہ
شائع 06 جون 2024 11:38am
فوٹو۔۔۔اسکرین گریب
فوٹو۔۔۔اسکرین گریب

نوشہرہ کے میاں راشد حسین میموریل ہسپتال پبی میں ڈاکٹروں کی غفلت سےجاں بحق شخص کے لواحقین کے احتجاج کے بعد ڈاکٹروں نے احتجاجاً او پی ڈی بند کر دی جس کے باعث مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

میاں راشد میمیوریل ہسپتال پبی کے عملے نے اوپی ڈی بند کر دی۔ اوپی ڈی بندش ایم این اے کی ہسپتال میں مداخلت پر بند کردی۔

نوشہرہ : پبی اسپتال میں مریض کے علاج میں مجرمانہ غفلت، ڈاکٹر اور نرسز سمیت 5 افراد معطل

گزشتہ روز اسپتال میں ڈاکٹروں کی غفلت کی وجہ سے مریض جاں بحق ہوگیا تھا۔ مریض کے لواحقین نے کل اسپتال عملے کے خلاف احتجاج کیا تھا۔ آج اسپتال انتظامیہ نے اسپتال میں کام کرنا بند کردیا۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں کے کام میں ہر کوئی مداخلت کر رہا ہے اسلئے حکومت پہلے تخفظ فراہم کریں۔ ہسپتال انتظامیہ کے احتجاج کے باعث مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ اسپتال عملہ احتجاج ختم کرنے کو تیار نہیں احتجاج میں پیرامیڈیکل یونین کے صدر بھی شامل ہیں۔