Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

قربانی کے جانوروں کو ’نظر‘ کیسے لگتی ہے؟

سوشل میڈیا صارفین کا قربانی کے جانور کی وائرل ویڈیو پر ردعمل
شائع 06 جون 2024 11:34am
تصویر بذریعہ: فیس بک پیج/ ویڈیو اسکرین گریب
تصویر بذریعہ: فیس بک پیج/ ویڈیو اسکرین گریب

عید قرباں قریب آتے ہی جہاں گلی محلوں میں جانوروں سے رونق بڑھ جاتی ہے، وہیں ان جانوروں کا خیال بھی خوب رکھا جاتا ہے۔

تاہم ان دنوں سوشل میڈیا پر ایک قربانی کے جانور کی ایک ایسی ویڈیو نے توجہ حاصل کر لی ہے، جہاں جانور اچانک زمین پر گر پڑا ہے۔

قربانی سے متعلق پیجز پر یہ ویڈیو کافی ہے، جو کہ سی سی ٹی وی فوٹیج معلوم ہو رہی ہے، جبکہ واقعہ رواں سال کی تاریخ 3 جون کا سامنے آ رہا ہے۔اگرچہ اس ویڈیو میں علاقے کی شناخت تو نہ ہو سکی ہے، تاہم ویڈیو پر صارفین کی جانب سے ردعمل دیا جا رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ قربانی کے 3 جانور موجود ہیں جبکہ شائقین بھی ان جانوروں کو دیکھ رہے ہیں۔

سورج گرہن کے وقت پیدا ہونے والے گائے کے بچے نے علامت ظاہر کرنا شروع کردی

تاہم بیچ میں کھڑی گائے اچانک غیر معمولی حرکت کرتی دکھائی دی، جس نے آس پاس موجود لوگوں کی بھی توجہ حاصل کرلی، ساتھ ہی سر اوپر کیے گائے آنکھیں مکمل طور پر کھولے ہوئے تھی، گویا اسے تکلیف کا احساس ہو رہا ہو۔

اگلے ہی لمحے اچانک گائے آگے کی جانب منہ کے بل گر پڑی، جس پر آس پاس موجود لوگ بھی گائے کی جانب بڑھے، جنہیں یہ مغالطہ بھی ہوا کہ شاید رسی گلے میں پھنسنے کے باعث سانس لینے میں دشواری ہو رہی ہے۔

تاہم گائے اچانک بیٹھ گئی، اور موقع پر موجود شخص نے بھی گائے کی رسی کھول دی۔ اگرچہ وجہ تو دریافت نہ ہو سکی، تاہم سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اظہار خیال کیا جا رہا ہے۔

ایک صارف نے وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ گائے نیورو سیزر کا شکار ہو گئی ہے، جس میں دماغ کے سیلز میں برقی ایکٹیوٹی ہوتی ہے، جس سے جانور کے جسم میں غیر معمولی حرکات ہوتی ہیں۔

ٹھنڈک میں اے سی کو بھی مات دینے والا ’باہو بلی‘ ائیرکولر مارکیٹ میں آگیا

جبکہ ایک صارف نے خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ میرے خیال سے دل کا دورہ پڑا ہے، جانور کو فورا علاج کی ضرورت ہے۔

جبکہ کچھ صارفین ایسے بھی تھے جنہوں نے دعویٰ کیا کہ جانور کو بُری نظر لگی ہے، جس کے باعث وہ برداشت نہ کر سکی اور بیمار پڑ گئی۔

Viral Video

Eid Ul Adha 2024

CATTLE FOR QURBANI