Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

صدارتی آرڈیننس کے نیب قانون میں ترمیم کےخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

صدارتی آرڈیننس کے خلاف عدالت حکم امتناعی جاری کرے، درخواست گزار اظہر صدیق
شائع 06 جون 2024 11:02am

لاہور ہائیکورٹ نے نیب قانون میں صدارتی آرڈیننس کے زریعے ترمیم کے خلاف درخواست قابل سماعت سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا۔

نیب قانون میں صدارتی آرڈیننس کےذریعےترمیم کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ جسٹس شجاعت علی نےشہری منیراحمد کی درخواست پرسماعت کی۔

سماعت کے بعد نیب ترمیم کیخلاف درخواست قابل سماعت ہونےسےمتعلق فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔ درخواست گزار اظہر صدیق نے کہا کہ صدارتی آرڈیننس کے خلاف عدالت حکم امتناعی جاری کرے۔درخواست میں نیب کے قانون میں ترامیم کو چیلنج کیا گیا ہے۔

پاکستان

Lahore High Court