امریکا کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
کرکٹ کے عالمی میلے میں اب پاکستان باقاعدہ طور پر اپنا پہلا میچ کھیلنے جا رہا ہے، ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان اپنا پہلا میچ آج امریکا کے خلاف کھیلےگا جبکہ انجری کے باعث عماد وسیم امریکا کے خلاف میچ سے باہر ہوگئے
واضح رہے کہ امریکا کے خلاف میچ سے قبل ڈیلاس شہر میں سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں، جبکہ اسٹیڈیم پر سیکیورٹی کے لیے پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔
ادھر کپتان بابر اعظم نے عماد وسیم کے حوالے سے بتایا کہ وہ انجری کے باعث میچ سے باہر ہوگئے، ہدف صرف ورلڈ کپ جیتنا ہے، کوشش ہوگی کہ غلطیاں نہ دہرائیں۔
کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ شاداب، عماد اور حارث کو یہاں کا تجربہ ہے۔ دوسری جانب فاسٹ بالر محمد عامر کہتے ہیں کہ ہم ذہنی طور پر تیار ہیں، اچھی پُرفارمنس کےلیے پُرامید ہوں۔
ٹی 20 ورلڈ کپ: افغانستان کی اونچی اڑان، یوگینڈا کو بڑے مارجن سے شکست دے دی
ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کتنی انعامی رقم کی حقدار ہوگی ؟
محمد عامر کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ ہمیں ہر میچ جیتنا ہے، غلطی کی گنجائش نہیں، شاداب خان اوراعظم خان کی صلاحیتوں پرکسی کوشک نہیں، دونوں یکطرفہ میچ جتوا سکتے ہیں۔
Comments are closed on this story.