Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

آسمانی بجلی گرنے سے 2 بھائی جاں بحق، والد زخمی

جاں بحق افراد کی شناخت 15 سالہ امیر خان اور 18 سالہ زاہد خان کے ناموں سے ہوئی
شائع 05 جون 2024 10:27pm
فوٹو۔۔فائل
فوٹو۔۔فائل

پنجاب میں خوشاب کے علاقے پیل میں آسمانی بجلی گرنے سے دو بھائی جاں بحق جبکہ والد زخمی ہوگیا۔

تیز بارش اور ژالہ باری کے دوران پہاڑی علاقہ پیل میں دو نوجوان اپنے والد کے ہمراہ گھر جا رہے تھے کہ ان پر آسمانی بجلی آ گری۔

بجلی کی زد میں آکر 15 سالہ امیر خان اور 18 سالہ زاہد خان موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ والد مبارک خان زخمی ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں :

پنجاب اور بلوچستان میں آسمانی بجلی گرنے سے24 افراد جاں بح

کراچی میں ایک گھر پر آسمانی بجلی گر گئی

واقعے کے بعد ریسکیو ورکرز کی جانب سے لاشوں اور زخمی کو اسپتال منتقل کیا گیا۔

punjab

Met Office

Rain

Lightning strike