Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

حزب اللہ کا اسرائیل کے اہم شہر پر حملہ، وار کیبنیٹ کا ہنگامی اجلاس طلب

حملہ جنوبی لبنان میں حالیہ ہونے والے اسرائیلی فوجی حملوں کا ردعمل ہے، حزب اللہ
شائع 05 جون 2024 10:09pm

ایرانی حمایت یافتی لبنانی عسکری تنظیم حزب اللہ کی جانب سے اسرائیل کی شمالی بستی حرفیش پر ڈرون حملہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 9 کے زخمی ہونے کی اطلاع سامنے آئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حزب اللہ نے اسرائیل کے شمالی قصبے حرفیش پر حملہ کیا، جس کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا تنظیم نے کہ انہوں نے علاقے میں ایک فوجی پوزیشن کو کئی بارود سے بھرے ڈرونز سے نشانہ بنایا۔

اسرائیل کا لبنان پر حملہ کرنے کا فیصلہ، ’ہم تیار ہیں‘، حزب اللہ

لبنانی تحریک حزب اللہ نے واضح کیا کہ یہ حملہ جنوبی لبنان میں حالیہ ہونے والے اسرائیلی فوجی حملوں کا ردعمل ہے، جس میں حزب اللہ کا ایک رکن شہید ہوا تھا۔

دوسری جانب سے اسرائیلی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ لبنان سے فائر کیے گئے شیلز سائرن سسٹم کو ایکٹیویٹ کیے بغیر حرفیش کے علاقے میں گرے جس کی تحقیقات کی جا رہی ہے ،حملے میں کم از کم 11 افراد زخمی ہوئے جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔

امریکا نے جنگ بندی کی کوششیں تیز کردیں، رفح میں اسرائیلی بمباری سے مزید 19 شہید

میڈیا رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ 11 زخمی افراد میں سے 2 ہلاک ہو چکے ہیں۔

حزب اللہ کے حملوں کے بعد اسرائیلی وار کیبنٹ نے ہنگامی اجلاس بلا لیا ہے۔

Iran

Drone Attack

Israel Lebanon Conflict

Iran Military