Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

مشکل سے حج کا ویزا پانے والا عمرہ کے دوران انتقال کر گیا

انتقال کرنے والے شخص کو خوش قسمت شخص قرار دیا جا رہا ہے
شائع 05 جون 2024 08:13pm

موت برحق ہے جس کا ذائقہ ہر جاندار نے چکھنا ہے۔ مگر دنیا میں متعدد خوش قسمت ایسے گزرے ہیں جنہیں قابلِ رشک انداز میں موت آئی۔

جیسا کہ حال ہی میں ایک واقعہ پیش آیا جب بیت اللہ میں آئے ایک شخص کی روح پرواز کر گئی۔

روزہ دار خاتون عمرہ کرتے ہوئے کعبہ کے سامنے انتقال کرگئیں

ملائیشین ویب سائٹ کے مطابق 58 سالہ محمد ظہیر KT66 ٹریول گروپ کے رکن تھے جو 29 مئی کو مکہ مکرمہ پہنچے تھے۔ وہاں عشاء کی نماز کے بعد انہوں نے عمرہ شروع کیا۔ تاہم وہ طواف کے دوران اچانک دل کا دورہ پڑنے سے گرگئے۔

محمد ظہیر طواف کے دوران گرے، انہوں نے کھڑے ہونے کی پوری کوشش کی مگر دوبارہ وہ گر کر بے ہوش ہوگئے۔ میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ان کا انتقال دل کا دورہ پڑنے سے ہوا۔

حرم کی انتظامیہ کی جانب سے محمد ظہیر کو طبی امداد فراہم کرنے کے لیے امدادی ٹیم موقع پر پہنچی مگر اس وقت تک ان کی روح پرواز کر چکی تھی۔

ملائیشین شہری کے ہمراہ عمرہ کرنے آئی ان کی اہلیہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ظہیر کسی قسم کے عارضے میں مبتلا نہیں تھے نہ انہیں کوئی بیماری تھی۔ ان کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ میرے شوہر کی موت حرم شریف میں لکھی تھی۔

یہ خبر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی اور سوشل میڈیا صارفین مرحوم محمد ظہیر کو خوش نصیب شخص قرار دیتے نظر آرہے ہیں۔

Saudia Arabia

Makkah

Grand Mosque

Hajj 2024

Hajj Pilgrim

Malaysian