Aaj News

منگل, نومبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Awwal 1446  

’غنڈہ بننا تھا غلطی سے وزیر اعلیٰ بن گئے‘ لگتا ہے آج کل علی امین ہوش میں نہیں، پی پی پی رہنماؤں کی کڑی تنقید

علی امین وزیراعلی کم اور مرشد کے غلام زیادہ لگتے ہیں، اختیار ولی، ترجمان مسلم لیگ ن کے پی
اپ ڈیٹ 05 جون 2024 11:06pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے وزیر اعلیٰ کے پی کی جانب سے سیاسی قائدین کے خلاف بیان دینے پر انھیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔ خیبرپختونخوا میں پیپلزپارٹی کے صدر محمد علی باچا نے کہا ہے کہ لگتا ہے آج کل علی امین اپنے ہوش میں نہیں ہوتے، لیڈر شپ کے خلاف وزیر اعلیٰ کے بیان کی مذمت کرتا ہوں۔ ترجمان مسلم لیگ ن اختیار ولی خان نے کہا کہ گنڈا پور یہ مت بھولیں کہ مہنگائی عمرانی دور کا عذاب ہے۔

ایک بیان میں محمد علی باچا نے کہا کہ علی امین گنڈا پور اخلاقیات بھول گئے، وہ اپنی حیثیت کو دیکھیں پھر بلاول بھٹو زرداری کے خلاف بات کریں۔

انھوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے منصب کے ساتھ ایسی باتیں کرنا افسوسناک ہیں، لگتا ہے علی امین حکومت کرنے نہیں صوبے اور وفاق کو لڑانے کے لیے وزیر اعلیٰ بنے ہیں۔

’غنڈہ بننا تھا غلطی سے وزیر اعلیٰ بن گئے‘

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے وزیر اعلیٰ گورنر کو دھمکیاں دینا بند کردیں، ہم گنڈا پور کو کے پی کے کا نہیں، صرف پی ٹی آئی کا وزیر اعلیٰ سمجھتے ہیں۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ’لگتا ہے کہ علی امین گنڈا پور کو شاید غنڈہ بننا تھا لیکن وہ غلطی سے وزیر اعلیٰ بن گئے، گورنر کو دھمکی دینا محض ایک فرد کی توہین نہیں بلکہ ہمارے آئینی نظام پر حملہ ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ فیصل کریم کنڈی اہم آئینی عہدے پر فائز ہیں، ان کو دھمکی دینا ناقابل قبول اور دہشتگردی کے زمرے میں آتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اعلیٰ عوامی عہدے پر فائز شخص کی جانب سے دھمکیاں سنگین نوعیت کا معاملہ ہے، کے پی کے وزیراعلیٰ کے خلاف فوری اور فیصلہ کن کارروائی کی جائے۔

ترجمان مسلم لیگ ن اختیار ولی خان کا وزیراعلیٰ علی امین کے بیان پر ردعمل

ایک بیان میں اختیارولی نے کہا کہ گنڈا پور یہ مت بھولیں کہ مہنگائی عمرانی دور کا عذاب ہے، نوازشریف کی حکومت میں بجلی یونٹ اور روٹی پانچ روپے کے ملتے تھے۔

انھوں نے کہا کہ نواز دور میں آٹے کا تھیلا چھ سو روپے میں ملتا تھا پھر تبدیلی آگئی، گنڈاپور صاحب اگر آپ کو یاد نہیں تو آئی ایم ایف کیساتھ آپ کے مرشد کا معاہدہ پیش خدمت ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سب سے بڑی جماعت کے سربراہ عمران خان کو لائیو دکھانا کسی قانون کی خلاف ورزی نہیں، جسٹس اطہر من اللہ کا اختلافی نوٹ جاری

اختیار ولی نے کہا کہ مفت اور پُرخلوص مشورہ ہے کہ بڑھک بازی چھوڑ دیں، علی امین کے بیانات سے لگتا ہے ان کی پوری کوشش ہے کہ گورنر راج لگ جائے، علی امین وزیراعلی کم اور مرشد کے غلام زیادہ لگتے ہیں۔

Bilawal Bhutto Zardari

Ali Amin Gandapur

Pakistan People's Party (PPP)

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)