Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی : پولیس اور سکیورٹی گارڈز نے ڈاکوؤں کو بینک سے بھاگنے پر مجبور کردیا

ڈاکوؤں نے بینک کے اندر گھسنے کی کوشش کی تو پولیس اور سکیورٹی گارڈز سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا
شائع 05 جون 2024 06:16pm
فوٹو۔۔فائل
فوٹو۔۔فائل

کراچی کے علاقے کورنگی میں پولیس اور سکیورٹی گارڈز نے ڈاکوؤں کو بینک سے بھاگنے پر مجبور کردیا۔

ڈاکوؤں نے بینک کے اندر گھسنے کی کوشش کی، اس دوران پولیس اور سکیورٹی گارڈز کا ملزمان سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

پولیس اور سیکیورٹی گارڈز کی بروقت کارروائی کے بعد ملزمان موٹرسائیکل پر فرار ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں :

علاج چل رہا ہے، نہیں معلوم گولی کیسے چلی، یوٹیوبر کو قتل کرنے والے سیکیورٹی گارڈ کا بیان

اسٹور پر فائرنگ کرنے والے بھتہ خور رنگے ہاتھوں گرفتار

ایس ایس پی کورنگی کا کہنا ہے کہ پولیس ملزمان کا تعاقب کر رہی ہے، جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

karachi

Robbery

Karachi Police

Karachi Street Crimes