Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں سکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے قتل ہونے والا یوٹیوبر کون؟

نوجوان کے حوالے سے ایک اہم انکشاف سامنے آیا ہے
شائع 05 جون 2024 06:18pm

شہر کراچی میں ایک اور نوجوان کو موت کی نیند سلا دیا گیا۔ گزشتہ روز کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں سرینا موبائل مارکیٹ کے قریب ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں گارڈ نے فائرنگ کر کے سعد نامی نوجوان کو قتل کر دیا تھا۔

سعد کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا مگر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے نوجوان دم توڑ گیا۔

اطلاعات کے مطابق مقتول نوجوان کو ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے دوران گارڈ نے اپنی پستول سے فائرنگ کر کے قتل کیا۔

علاج چل رہا ہے، نہیں معلوم گولی کیسے چلی، یوٹیوبر کو قتل کرنے والے سیکیورٹی گارڈ کا بیان

سعد سرینا موبائل مارکیٹ میں سیکیورٹی گارڈ کے پاس پاک بھارت میچ کے حوالے سے پوچھنے کے لیے گئے جس پر گارڈ نے ان پر گولی چلا دی۔

سکیورٹی گارڈ نے یہ بتایا کہ سعد ویڈیو بناتے ہوئے اس کی جانب اشارے کررہا تھا جس کے بعد اس نے غصے میں آکر فائرنگ کردی۔

ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کا جنون: برقعہ پہن کر موٹرسائیکل پر گھومنے والے 2 نوجوان گرفتار

سعد شادی شدہ اور دو بچوں کا باپ تھا۔ نوجوان کے حوالے سے ایک اہم انکشاف اور بھی سامنے آیا ہے۔

مذکورہ نوجوان نے کئی سال قبل معروف میزبان وقار ذکا کے مشہور پروگرام ”لیوینگ آن دی ایج“ میں بطور کنٹیسٹنٹ شرکت کی تھی جس میں انہیں بھرپور گالیاں دیتے ہوئے اپنی بھڑاس نکالنے کا ٹاسک سونپا گیا تھا۔

سعد کے ہمراہ دیگر نوجوان بھی موجود تھے مگر انہوں نے یہ کہتے ہوئے انکار کردیا کہ گالیاں دینا مناسب نہیں ہے۔ ان کا یہ جملہ کافی وائرل بھی ہوا تھا۔ بعدازاں سعد نے اپنا یوٹیوب چینل بھی قائم کیا جس کا نام انہوں نے ’مناسب نہیں ہے‘ رکھا۔

Shot Dead

Pakistani Youtuber

Video Viral

Famous Youtuber