Aaj News

جمعہ, ستمبر 20, 2024  
15 Rabi ul Awal 1446  

پنجاب میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں بھگدڑ مچ گئی، خواتین بے ہوش اور زخمی

سینٹر میں دھوپ سے بچنے کیلئے شیڈ نہیں، پینے کے پانی کا انتظام بھی نہیں، خواتین
شائع 05 جون 2024 06:07pm
فوٹو۔۔۔اسکرین گریب
فوٹو۔۔۔اسکرین گریب

جڑانوالہ گورنمنٹ کالج برائے خواتین میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں بھگدڑ مچ گئی۔ جس کے نتیجے میں پیسے لینے آئی خواتین گرمی اور حبس کی وجہ سے بے ہوش اور زخمی ہو گئیں۔

ریسکیو 1122 نے بے ہوش اور زخمی خواتین کو اسپتال منتقل کیا۔

خواتین کا کہنا ہے کہ سینٹر میں نہ بیٹھنے کا انتظام ہے اور دھوپ سے بچنے کے لئے شیڈ بھی نہیں ہے جب کہ پینے کے پانی کا انتظام بھی نہیں کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں :

علاج چل رہا ہے، نہیں معلوم گولی کیسے چلی، یوٹیوبر کو قتل کرنے والے سیکیورٹی گارڈ کا بیان

’کراچی میں دہشتگردی کا خطرہ ہے، پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت نہیں دی جاسکتی‘

خواتین کا کہنا ہے ’ہم صبح چھ بجے سے آئے، پانچ دن ہو گئے ہیں ہمیں آتے ہوئے، ہم پریشان ہیں گورنمنٹ کو چاہیے کہ یہاں پر سہولیات میسر کی جائیں‘۔

punjab

Benazir Income Support Programme

CM Punjab Maryam Nawaz