بحریہ ٹاون میں گھر کے اندر ڈکیتی، ملزم 35 لاکھ روپے کیش اور سونا لوٹ کر فرار
ملزمان 6 ماہ کے بچے کو یرغمال بنا کر 2 گھنٹے تک سکون سے واردات کرتے رہے، متاثرہ شہری
بحریہ ٹاون کراچی میں پریسکنٹ نمبر4 میں گھر کے اندر رات گئے ڈکیتی کی واردات سامنے آئی۔ ملزم 35 لاکھ روپے کیش اور طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے ۔
متاثرہ شہری کے مطابق رات 2بجے ڈکیت گھر میں داخل ہوئے، ملزمان 6 ماہ کے بچے کو یرغمال بنا کر صبح 4 بجے تک سکون سے واردات کرتے رہے۔
ملزمان لاکھوں روپے کے طلائی زیورات ،35لاکھ روپے کیش لوٹ کر فرار ہوگئے۔ ڈاکو جاتے جاتے گھر میں موجود اسلحہ بھی اپنے ساتھ لے گئے۔
پولیس کے مطابق واردات کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر کرائم سین یونٹ کو طلب کیا گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہے، سی سی ٹی وی کیمروں کا بھی جائزہ لے رہے ہیں۔
Robbery
Karachi Police
Dacoits
مقبول ترین
Comments are closed on this story.