Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

متنازع پوسٹ: بیرسٹر گوہراور رؤف حسن کو ریلیف مل گیا

جسٹس محسن اختر کیانی نے ایف آئی اے طلبی نوٹسز کے خلاف تحریری حکم جاری کر دیا
شائع 05 جون 2024 05:58pm

اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر اور ترجمان رؤف حسن کے خلاف تادیبی کارروائی اور ہراسں کرنے سے روک دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں شیخ مجیب الرحمٰن ویڈیو بیان کیس میں جسٹس محسن کیانی نے ایف آئی اے طلبی نوٹسز کےخلاف تحریری حکم جاری کر دیا۔

عدالت نے ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 25 جون تک جواب طلب کر لیا۔

عدالت عالیہ اسلام آباد نے بیرسٹر گوہر اور رؤف حسن کو ایف آئی اے کے سامنے پیش ہونے کا کہا اور ساتھ حکم دیا کہ ایف آئی اے دونوں کو نہ ہراساں کرے اور نہ ہی تادیبی کارروائی کرے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنماؤں بیرسٹر گوہر اور رؤف حسن سے کہا کہ وہ ایف آئی اے میں پیش ہوکر اپنا بیان ریکارڈ کرائیں۔

FIA

Islamabad High Court

Barrister Gohar Khan

Rauf Hassan