Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

میرا علاج چل رہا ہے، نہیں معلوم گولی کیسے چلی، یوٹیوبر کو قتل کرنے والے سیکیورٹی گارڈ کا بیان

سرینا موبائل مال میں گزشتہ روز قتل ہونے والے نوجوان کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی
اپ ڈیٹ 05 جون 2024 06:19pm
Karachi: Tiktoker killing case - guard important statement - Aaj News

کراچی کے علاقے سخی حسن کے سرینا موبائل مال کے سیکیورٹی گارڈ کے ہاتھوں شہری کو قتل کرنے والے ملزم کا بیان سامنے آگیا۔ ملزم سیکورٹی گارڈ حماد گل نے آج نیوز کو بتایا، میرا سرچکراتا ہے، میں بیمار ہوں، علاج چل رہا ہے۔

گزشتہ روز سعد نامی نوجوان کو قتل کرنےو الے شہری کا بیان سامنے آگیا ملزم سیکیورٹی گارڈ نے آج نیوز سے گفتگو میں کہا کہ میرا سر چکراتا ہے، ٹانگیں کانپتی ہے، میں بیمار ہوں اور میرا علاج چل رہا ہے۔ میں کسی سے جھگڑا نہیں کرتا ہوں ، مجھے پتہ نہیں کیسے ہوگیا۔

ملزم حماد گل نے بتایا کہ خیبر ایجنسی کا رہنے والا ہوں، چھوٹا تھا جب کراچی آیا تھا، تین مہینے سے شاہ سیکیورٹی کمپنی میں ملازمت کررہا تھا، مجھ سے غلطی ہوگئی، مجھے نہیں معلوم گولی کیسے چلی۔

دوسری جانب سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے 35 سالہ سعد احمد کی نمازہ جنازہ ادا کر دی گئی۔

سعد کی نماز جنازہ جامعہ مسجد دارالسلام بفر زون میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں ایم۔کیوایم کے ارکان سندھ اسمبلی جمال احمد ، ریحان اکرم اور عبدالوسیم نے بھی شرکت کی۔

مقتول سعد گزشتہ روز وی لاگ بناتے ہوئے سیکیورٹی گارڈ کی گولی کا نشانہ بن گیا تھا۔

karachi

Youtuber

Karachi Firing

Vlogar