Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

الیکشن ایکٹ ترمیمی آرڈیننس اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

این اے 48 سے آزاد امیدوار علی بخاری نے آرڈیننس چیلنج کیا
اپ ڈیٹ 05 جون 2024 08:25pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

الیکشن ایکٹ ترمیمی آرڈیننس اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔

اسلام آباد کے حلقے این اے 48 سے آزاد امیدوار علی بخاری نے آرڈیننس چیلنج کیا۔ علی بخاری نے وکیل قمر عنایت راجہ کے ذریعے درخواست دائر کی جس میں الیکشن ایکٹ ترمیمی آرڈیننس 2024 کو آئین پاکستان کے برخلاف قرار دیے جانے کی استدعا کی گئی ہے۔

درخواست میں سیکٹری قانون، الیکشن کمیشن اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے، علی بخاری نے درخواست میں اسلام آباد الیکشن ٹربیونل کے خلاف الیکشن کمیشن کا 4 جون کا آرڈر بھی چیلنج کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کی کارروائی کو غیر قانونی قرار دیکر کالعدم قرار دینے کی استدعا کی۔

یہ بھی پڑھیں :

بتایا جائے نیب ترمیمی آرڈیننس سپریم کورٹ میں چیلنج ہے یا نہیں، لاہور ہائیکورٹ

الیکشن ٹربیونل کے قیام سے متعلق قانون میں ترمیم کا آرڈیننس منظور

Islamabad High Court

Pakistan Politics

Election Commission of Pakistan (ECP)