Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

عدالت نے عالیہ حمزہ، صنم جاوید کی رہائی کا حکم دے دیا

سرگودھا کی اے ٹی سی نے پولیس کی طرف سے پی ٹی آئی رہنماؤں کے ریمانڈ کی درخواست مسترد کردی
شائع 05 جون 2024 03:09pm

سرگودھا کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

پولیس نے عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کو جسمانی ریمانڈ کی استدعا کے ساتھ انسدادِ دہشت گردی عدالت میں پیش کیا۔ عدالت نے پولیس کی طرف سے کی جانے والی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی۔

یاد رہے کہ صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کو میانوالی پولیس نے 9 مئی کے سانحے سے متعلق مقدمے میں گرفتار کیا تھا۔ 27 مارچ کو لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے دونوں کی ضمانت منظور کرلی تھی۔ یہ مقدمہ شادمان ٹاؤن، لاہور میں جلاؤ گھیراؤ کا تھا۔

اس کے بعد عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کو ایک اور مقدمے میں گرفتار کرکے میانوالی پولیس نے ایک دن کے راہداری ریمانڈ کی استدعا کی تھی جو منظور کرلی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں :

پرویزالہیٰ کی درخواست ضمانت خارج، صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کی منظور

9 مئی کیس: صنم جاوید اور عالیہ حمزہ گرفتار

پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کی رہائی کیلئے شوہر متحرک

sanam javed

Aliya Hamza

RELEASE ORDER

PLEA FOR REMAND REJECTED