Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سلووینیا نے فلسطین کو باقاعدہ آزاد ریاست تسلیم کرلیا

نوے رکنی پارلیمنٹ میں سے باون ارکان نے بل کی حمایت کی
شائع 05 جون 2024 12:24pm

یورپی ملک سلووینیا نے فلسطین کو باقاعدہ آزاد ریاست تسلیم کرلیا۔

سلووینیا کی پارلیمنٹ نے فلسطین کو تسلیم کرنےکی منظوری دے دی۔ نوے رکنی پارلیمنٹ میں سے باون ارکان نے بل کی حمایت کی جبکہ دیگر اراکین غیرحاضر رہے۔

یورپی یونین کے ستائیس ارکان میں سے سویڈن، قبرص، ہنگری، جمہوریہ چیک، پولینڈ، سلوواکیہ، رومانیہ اور بلغاریہ پہلے ہی فلسطینی ریاست کو تسلیم کر چکے ہیں۔ مالٹا کا بھی جلد فلسطین کو الگ ریاست تسلیم کیے جانے کا امکان ہے۔

Palestine