Aaj News

ہفتہ, اکتوبر 05, 2024  
01 Rabi Al-Akhar 1446  

پاک بھارت میچ کے دوران نیویارک کا موسم کیسا رہے گا؟ اہم خبر آگئی

میچ شام ساڑھے 7 بجے شروع ہوگا جبکہ مقامی محکمہ موسمیات نے کیا پیشگوئی کی
شائع 05 جون 2024 11:22am

آئی سی سی ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہائی وولٹیج ٹاکر 9 جون کو امریکا کے شہر نیو یارک میں ہوگا۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان 9 جون کو ہونے والے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچ میں اضافی سیکیورٹی کی تعیناتی کی تصدیق کردی گئی۔

نساؤ کاؤنٹی کے ایگزیکٹو بروس بلیکمین نے کہا ہے کہ پاک بھارت میچ کے لیے اضافی سیکیورٹی ہو گی، نساؤ کاؤنٹی ہر لحاظ سے تیار ہوگی، ہم میچ کے لیے پُراعتماد ہیں۔

ٹی 20 ورلڈ کپ: پاک بھارت میچ کے ٹکٹ کی قیمت ایک کروڑ روپے سے زیادہ

آئی سی سی نے شائقین کرکٹ کو بڑی خوشخبری سناتے ہوئے ورلڈ کپ کے دوران پاک بھارت ٹاکرے سمیت دیگر بڑے میچز کے لیے اضافی ٹکٹیں جاری کر دیں۔

آئی سی سی نے شراکت داروں کے تعاون سے ورلڈکپ کے تمام بڑے میچز کے لیے اضافی ٹکٹ جاری کر دیے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ کرکٹ فینز اس تاریخی ایونٹ کا حصہ بن سکیں، یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ 9 جون کو پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑا ٹاکرا ہونے جارہا ہے اور اس میچ کے لیے بھی خصوصی اضافی ٹکٹیں جاری کی گئیں ہیں۔

ہائی وولیٹیج میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 7 بجے منعقد ہوگا۔

ٹی 20 ورلڈ کپ: امریکا نے پاک بھارت ہائی وولٹیج مقابلے کی تیاریاں مکمل کرلیں

مقامی محکمہ موسمیات کے پیشگوئی کے مطابق 9 جون کو نیویارک میں شام کے وقت ہلکی پھلکی بوندا باندی کا امکان ہے تاہم اس سے میچ کے متاثر ہونے کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے کیونکہ پاک بھارت میچ نیویارک کے مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 10 بجے ہوگا۔

New York

T20 World Cup

India vs Pakistan

t20 cricket

ICC T20 World Cup

Pakistan vs India

t20 world cup 2024

icc mens t20 world cup