لاہور: مردہ مرغیاں بیچنے والی دکانیں مستقل طور پر سیل کرنے کا حکم
لاہور ہائیکورٹ نے ٹولنٹن مارکیٹ لاہور میں مردہ مرغیاں بیچنے والی دکانیں مستقل طور پر سیل کرنے کا حکم دے دیا جبکہ عدالت نے اسموگ کیس کا گزشتہ سماعت کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے تدارک اسموگ سے متعلق شہری ہارون فاروق سمیت دیگر کی درخواستوں پر گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کردیا۔
عدالت نے ٹولنٹن مارکیٹ لاہور میں مردہ مرغیاں فروخت کرنے والوں کو مستقل طور پر سیل کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے فیصلے میں تحریر کیا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی رپورٹ کے مطابق ٹولنٹن مارکیٹ میں بہت زیادہ تعداد میں مری مرغیاں تلف کیں، ٹولنٹن مارکیٹ کا کچرا کہاں تلف ہوتا ہے اس کی تفتیش کرکے رپورٹ پیش کی جائے، ٹولنٹن مارکیٹ میں صفائی ستھرائی سے متعلق رپورٹ پیش کی جائے۔
پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، 800 کلو مردہ مرغیاں برآمد
فیصلے میں پی ایچ اے کے سرکاری پارکوں کی لوکل کمیٹیز کے ساتھ مل کر دیکھ بھال کرنے سے متعلق رپورٹ پیش کرے حکم بھی دیا گیا۔
درخواستوں میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سموگ کے تدارک کیلئے محکموں کو ہدایات جاری کی جائیں۔
پنجاب فود اتھارٹی نے 60 من سے زائد مردہ مرغیوں سے بھرا ٹرک پکڑ لیا
بعدازاں لاہور ہائیکورٹ نے کیس پر مزید سماعت 7 جون تک ملتوی کردی۔
Comments are closed on this story.