Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

عدالتی احکامات کی خلاف ورزی، ڈی جی پنجاب فارنزک کے گرفتاری کے آرڈر جاری

ڈی جی پنجاب فارنزک سائنس ایجنسی کو گرفتار کر کے عدالت پیش کیا جائے، عدالت
شائع 05 جون 2024 10:37am

لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کے معاملے پر فارنزک رپورٹ پیش نہ کرنے پر ڈی جی پنجاب فارنزک کے گرفتاری کے آرڈر جاری کر دیے۔

عدالت نے کہا کہ ڈی جی پنجاب فارنزک سائنس ایجنسی کو گرفتار کر کے عدالت پیش کیا جائے۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔ عدالت نے موبائل کی فارنزک رپورٹ پیش نہ کرنے پر وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔

ATC

lahore

Violation of court orders

dg punjab forensic