Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کرنسی ایکسچینج کروا کر گھر جانے والے سعودیہ پلٹ شہری کو لوٹ لیا گیا

موٹرسائیکل سوار ملزمان واردات کے بعد فرار ہوگئے
اپ ڈیٹ 05 جون 2024 04:48pm

اسلام آباد کے تھانہ لوہی بھیر کی حدود میں 18 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق موٹرسائیکل سوار ملزمان سعودی عرب سے آنے والے شہری کو لوٹ کر فرار ہوگئے۔

شہری نے تھانہ لوہی بھیر پولیس کو تحریری درخواست دے دی۔

درخواست میں کہا گیا کہ شہری صدر میں کرنسی ایکسچینج کروا کر سواں گارڈن پہنچا، ملزمان 18 لاکھ روپے سے زائد نقدی، اے ٹی ایم اور پرس لے گئے، ملزمان کی عمریں 25 سے 30 سال کے درمیان تھیں۔

Saudi Arabia

اسلام آباد

Robbery