وعدے 11 ارب کے، سیلاب زدگان کیلئے ملے صرف 2.8 ارب ڈالر
پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی کے لیے جنیوا میں منعقدہ کانفرنس میں عالمی برادری نے 11 ارب ڈالر فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا تاہم اب تک صرف 2 ارب 80 کروڑ ڈالر مل سکے ہیں۔ اس میں سے بھی صرف نصف سیلاب زدگان کی بحای کے لیے استعمال کی جاسکی ہے۔ باقی نصف بجٹ فائنانسنگ کی نذر ہوئی ہے۔
عالمی برادری سے ملنے والے 2 ارب 80 کروڑ ڈالر میں سے نصف سیلاب سے ہٹ کر قرضے جاری کرنے اور بجٹ امداد میں کھپ گیا ہے۔
اقتصادی امور کی وزارت نے 2 ارب 80 کروڑ ڈالر کی وصولی اور تقسیم کو بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔ مختلف منصوبوں کے لیے اب بھی 8 ارب ڈالر کی فنڈنگ کا انتظار ہے۔
اقتصادی امور کی وزارت کے ایک پریس ریلیز کے مطابق وزیرِ اقتصادی امور احد خان چیمہ نے انٹرنیشنل پارٹنرز سپورٹ گروپ سے حالیہ میٹنگ کے دوران یہ اعداد و شمار شیئر کیے۔
انٹرنیشنل پارٹنرز سپورٹ گروپ کو بتایا گیا کہ اپریل 2024 تک پاکستان کو 11 ارب ڈالر کے وعدوں کے مقابل صرف 2 ارب 80 کروڑ ڈالر مل سکے ہیں۔ بہت سے منصوبے ادھورے رہ گئے ہیں۔
پاکستان نے 2022 کے سیلاب کے بعد عالمی برادری کے دروازے کھٹکھٹائے تھے تاکہ سیلاب سے متاثر ہونے والے افراد کی بحالی کا کام تیزی سے مکمل کیا جاسکے۔
Comments are closed on this story.