Aaj News

ہفتہ, اکتوبر 05, 2024  
01 Rabi Al-Akhar 1446  

سندھ حکومت کا اسسٹنٹ اور ڈپٹی کمشنرز کیلیے سینکڑوں لگژری گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ

شہری علاقوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کیلیے 1300 سی سی ٹویو ٹا یارس اور دیہی علاقوں کے افسران کیلیے ٹویوٹا ہلکس خریدی جائے گی
اپ ڈیٹ 05 جون 2024 10:38am

سندھ کی صوبائی حکومت نے صوبے میں وسیع پیمانے پر غربت اور بے روزگاری کے باوجود اپنے اسسٹنٹ کمشنرز کے لیے 1300 سی سی گاڑیوں خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پرو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق سندھ حکومت نے رواں مالی سال کے فنڈز میں اپنے اسسٹنٹ کمشنرز کے لیے گاڑیوں کے بیڑے کی خریداری کا ارادہ رکھتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت شہری علاقوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کے لیے 1300 سی سی ٹویو ٹا یارس جبکہ دیہی علاقوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کے لیے ٹویوٹا ہلکس 4×4 ڈبل کیبن اسٹینڈرڈ ایڈیشن کی خریدی جائے گی۔

واضح رہے کہ ایک ٹویوٹ یارس کی موجودہ قیمت تقریباً 49 لاکھ روپے جبکہ ٹویوٹا ہلکس 4×4 ڈبل کیبن اسٹینڈرڈ ایڈیشن کی قیمت ایک کروڑ روپے ہے۔

اس کے علاوہ صوبے کے 31 اضلاع اور 150 سب ڈویژنز کے ڈپٹی کمشنرز کو اس سے بھی مہنگی کاریں فراہم کی جائیں گی۔ ان گاڑیوں کی خریداری کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں صوبائی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ یہ ایک ضروری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ”رواں مالی سال کے بجٹ میں اس کے لیے پہلے ہی فنڈز مختص کیے جا چکے ہیں۔“ ناصر شاہ کا کہنا تھا کہ سرکاری ڈیوٹی کے لیے گاڑیوں کی ضرورت ہوتی ہے اور حکومت عیش و عشرت پر پیسہ ضائع نہیں کر رہی۔

Sindh government

Governor Sindh

Corruption in Sindh