Aaj News

ہفتہ, اکتوبر 05, 2024  
01 Rabi Al-Akhar 1446  

ٹی 20 ورلڈ کپ: بیٹنگ آرڈر پر تبصروں کے بعد بابر اعظم کی وضاحت

اچھی تیاری کے ساتھ امریکا آئے ہیں، ایک ہی ہدف ہے کہ ورلڈ کپ جیتنا ہے، کپتان قومی ٹیم
اپ ڈیٹ 05 جون 2024 01:05pm

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ اچھی تیاری کے ساتھ امریکا آئے ہیں، ایک ہی ہدف ہے کہ ورلڈ کپ جیتنا ہے، میرا فوکس اس پر ہے کہ ٹیم کو مجھ سے کیا چاہیے، اپنے ریکارڈ نہیں دیکھتا، کسی کا بیٹنگ نمبر فکسڈ نہیں ہے، صورتحال کے مطابق نمبر اوپر نیچے ہوسکتا ہے۔

ڈیلاس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ہم اچھی تیاریوں کے ساتھ امریکا آئے ہیں، ہمارے ذہن میں ہے کہ ہمیں کس طرح کی کرکٹ کھیلنا ہے، کوشش کریں گے کہ ورلڈ کپ میں اچھا پرفارم کریں اور کامیابی حاصل کریں۔

بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ہم نے ماضی میں بھی ایسے حالات میں کھیلا ہے، بیٹرز انڈورز میں ٹریننگ کررہے ہیں، بولرز نے فیلڈ میں ٹریننگ کی ہے، جو دستیاب سہولیات تھیں اس کو استعمال کرتے ہوئے پریکٹس کی ہے، وارم اپ میچ نہ ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ ہم کھیلتے ہوئے آ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکا میں پہلی بار کرکٹ ہو رہی ہے اس لیے یہ نہ سوچیں کہ یہ نہیں یا وہ نہیں مل رہا، ہوٹل سے فاصلہ یا سہولیات پر ہم نہیں سوچ رہے، یہ بورڈ کا کام ہے۔

’میرا بیٹنگ اسٹائل ایسا نہیں کہ جاتے ہی چھکے مارنا شروع کردوں‘

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اب تک ہونے والے میچز کا تجزیہ کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ یہاں پر ہائی اسکورنگ میچز نظر نہیں آ رہے، ہمارے کچھ کھلاڑی یہاں پہلے کھیل چکے ہیں اس لیے ان کو کنڈیشنز کا اندازہ ہے، شاداب، عماد اور حارث پہلے یہاں کھیل کر گئے ہیں۔

کپتان قومی ٹیم نے مزید کہا کہ جو ٹیم کے لیے بہتر ہوتا ہے ہم وہ پلان کرتے ہیں، کسی کا بیٹنگ نمبر فکسڈ نہیں ہے، صورتحال کے مطابق نمبر اوپر نیچے ہوسکتا ہے، بدقسمتی سے صائم ایوب ویسا پرفارم نہ یں کر پایا جیسا امید تھی، صائم ایوب گیم چینجرہے لیکن اس کو وہ باری نہیں ملی جس کی ضرورت تھی۔

بابر اعظم نے کہا کہ مجھے بطور کپتان ہر کھلاڑی پر بھروسہ ہے اور شاداب پر سب سے زیادہ بھروسہ ہے کیونکہ شاداب نے مختلف کنڈیشنز میں پرفارمنس دی ہے، شاداب خان کھیل کے تینوں شعبوں میں کار آمد ہوتا ہے، امید ہے کہ یہاں کی کنڈیشنز شاداب کو سوٹ کریں گی۔

کپتان کا کہنا تھا کہ کرکٹرز کے ساتھ اپ اینڈ ڈاؤن چلتا رہتا ہے، ہم اس کو سپورٹ کریں گے، پلیئرز کو جتنا سپورٹ کرتے ہیں اس کا فائدہ ٹیم کو ہی ہوگا، ٹیم گیم ہے کسی پلیئرز کا اگر برا دن ہے تو اسکو کوور کرتے ہیں۔

بابر کا مزاق اڑانے والے بھارتی کو اے بی ڈیویلئیرز کے جواب نے چپ کرادیا

پاکستان اور امریکا کے درمیان آنے والے میچ سے متعلق بات چیت کرتے ہوئے بابر اعظم کا کہنا تھا کہ امریکا کی ہوم کنڈیشنز ہے، اس کو یہاں کے گراؤنڈز کا معلوم ہے، لیکن مجھے اپنی ٹیم پر بھروسہ ہے کہ وہ اچھی کرکٹ کھیلے گی، یہاں فاسٹ بولرز اچھا پرفارم کررہے ہیں اس لیے مجھے اپنی فاسٹ بولنگ پر بھروسہ ہے۔

بابر اعظم نے مزید کہا کہ ہمارا ورلڈ کپ پرسوں سے شروع ہے، اب تمام سینیئر پلیئرز کو آگے بڑھ کر ذمہ داری لینا ہوگی، ہم کوشش کریں گے کہ جو غلطیاں پہلے ہوئیں وہ نہ دہرائیں۔

babar azam

Pakistan Cricket Team

T20 World Cup

t20 cricket

ICC T20 World Cup

t20 world cup 2024

DALLAS

icc mens t20 world cup