باس کی توند کا مذاق اُڑانے پر خاتون کو کیا سزا دی گئی؟
مصر سے ایک مضحکہ خیر واقعہ نے جنم لیا جس میں ایک خاتون کو اپنے باس کا مذاق اُڑانا مہنگا پڑ گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مصر سے تعلق رکھنے والی خاتون نے ایک ویڈیو میں اپنے ’باس کی توند‘ کا مذاق اڑایا جس کے بعد خاتون کو سزا دی گئی۔
کمپنی کی جانب سے ’مریم حلمی‘ نامی خاتون ملازم کو ان کی تنخواہ سے کٹوتی کی سزا دی گئی۔
مریم کو سزا کا باقاعدہ ایک خط بھیجا گیا جس میں لکھا گیا تھا کہ ’محترمہ مریم حلمی، آپ کا شکریہ، ہم آپ کو آگاہ کرنا چاہتے ہیں کہ رواں ماں کی آپ کی تنخواہ میں سے 3500 پاؤنڈ (20 ہزار 440 پاکستانی روپے) کاٹنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تنخواہ کاٹنے کا فیصلہ اس لیے کیا گیا کیونکہ ویڈیو میں آپ نے اپنے باس کی بڑھی ہوئی توند کا مذاق اڑایا اور ان کی ویڈیو بھی بنائی‘۔
کمپنی کی جانب سے مذکورہ خط میں مزید لکھا گیا کہ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی موٹے پیٹ کی یہ تصویر کشی کمپنی کے میڈیا ڈپارٹمنٹ کی پالیسیوں کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتی ہے۔ میڈیا کے شعبے کو مدد نظر رکھتے ہوئے آپ کی ذمہ داریوں میں یہ بات بھی شامل ہے کہ بغیر کسی استثنا کے کمپنی کے تمام ملازمین کو بہترین تصاویر میں دکھائیں’۔
خط میں خاتون کی تعریف بھی لکھی تھی کہ آپ کی کوششوں کو سراہتے ہیں کہ کمپنی میں آپ سے پہلے کوئی غلطی نہیں ہوئی، مگر ہم آئندہ مستقبل میں کسی بھی غلطی سے بچنے کے لیے پُرعزم ہیں تاکہ کمپنی کی ساکھ کو نقصان نہ ہو۔
Comments are closed on this story.