کانپتی آواز کے ساتھ کینیڈین اداکارہ کا غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ
کینیڈین اداکارہ امرت کور نے کانپتی آواز کیساتھ غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کردیا۔ کہا کہ میں صرف اور صرف جنگ بندی کے حق میں اپنی تقریر کرنے کے لیے ایوارڈ جیتنا چاہتی تھی ۔
امرت کور نے حال ہی میں کینیڈین اسکرین ایوارڈز 2024کی رنگا رنگ تقریب میں شرکت کی جس میں انہیں فلم ’دی کوئین آف مائے ڈریمز‘ میں اہم کردار اداکرنے پر بہترین پرفارمنس کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔
ایوارڈ کی وصولی کے بعد اداکارہ نے اسٹیج پر اپنی لرزا خیز آواز کے باجود غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرکے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کرالی۔
اداکارہ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ،ہ میں بولنے سے ڈرتی ہوں، لیکن یہ اعزاز مجھے یاد دلاتا ہے کہ میں ایک فنکار ہوں۔ ایک فنکار ہونے کے ناطے محسوس کرنا اور ہمدردی کرنا میرا کام ہے۔ اور جو لوگ ہم فنکاروں سے کہہ رہے ہیں کہ وہ نوکریوں کے کھو جانے کے خوف سے، کیریئر کے کھونے کے خوف سے، شہرت کو کھونے کے خوف سے بات نہیں کر رہے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ مجھے کہا جا رہا ہے کہ میں فنکار نہیں بنوں، کٹھ پتلی بنوں، لیکن میں آپ لوگوں سے کہنا چاہتی ہوں میں ایک فنکار ہوں اور میں غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کر تی ہوں۔
امرت کور کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا جس وقت کئی نامور شخصیات کو غزہ میں جاری نسل کشی کے خلاف بات کرنے پر ملازمتوں سے محروم ہونا پڑرہا ہے۔ جبکہ امرت کور کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا صارفین انکے حوصلے کو خوب سراہتے نظر آرہے ہیں۔
Comments are closed on this story.