Aaj News

جمعرات, جولائ 04, 2024  
27 Dhul-Hijjah 1445  

کراچی : ویڈیو بنانے پر گارڈ نے وی لاگر کو قتل کردیا

وی لاگر بار بار ویڈیو بنا رہا تھا جس پر میں نے گولی چلا دی، گارڈ
اپ ڈیٹ 04 جون 2024 10:46pm

کراچی میں سخی حسن سرینہ موبائل مارکیٹ میں سکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے وی لاگر سعد احمد جاں بحق ہوگیا۔

وی لاگر کی جانب سے بار بار ویڈیو بنانے پر سکیورٹی گارڈ نے مشتعل ہو کر فائرنگ کی، جس سے وی لاگر جاں بحق ہوگیا۔

گارڈ نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وی لاگر بار بار ویڈیو بنا رہا تھا جس پر میں نے گولی چلا دی۔

یہ بھی پڑھیں :

کراچی: کم عمر طالبعلموں نے ٹک ٹاک ویڈیو کیلئے شہری کو قتل کردیا

کوہاٹ میں ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کا شوق 2 کم عمر بھائیوں کی جان لے گیا

فائرنگ کے نتیجے میں سعد احمد شدید زخمی ہوا، جس کے بعد اسے اسپتال منتقل کیا گیا تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ دم توڑ گیا۔

واقعے کے بعد پولیس نے سکیورٹی گارڈ کو حراست میں لے لیا۔

دوست کا بیان

گارڈ کے ہاتھوں قتل یوٹیوبر کے دوست نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہمارا یوٹیوب چینل ہے، انڈیا پاکستان کے میچ پر ویڈیو بنانے گئے تھے۔

دوست نے بتایا کہ میں سعد کے برابر میں کھڑا تھا، سعد نے ویڈیو ریکاڈ کرنے کیلئے کیمرہ نکالا ہی تھا کہ گارڈ نے اچانک فائر کردیا، ابتدائی طور پر سعد کو سمجھ نہیں آیا کے اسے گولی لگی ہے۔

karachi

Youtuber

Karachi Firing

Vlogar