Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پشاور : بے نظیر ویمن یونیورسٹی کو گمنام ای میل موصول، میرٹ کے برعکس بھرتی کی نشاندہی

ڈپٹی ڈائریکٹر آئی ٹی امانت خلیل کو میرٹ کے بغیر بھرتی کیا گیا، گمنام ای میل
شائع 04 جون 2024 08:48pm

پشاور کی بے نظیر ویمن یونیورسٹی کو گمنام ای میل موصول ہوئی ہے گمنام ای میل میں میرٹ کے برعکس بھرتی کی نشاندہی گئی ہے ۔

گمنام ای میل کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر آئی ٹی امانت خلیل کو میرٹ کے بغیر بھرتی کیا گیا۔

گمنام ای میل میں بتایا گیا ہے کہ ڈپٹی ڈائریکٹر آئی ٹی کے لئے مشتہر آسامی کے لئے فرسٹ کلاس ماسٹر ڈگری شرط تھی امانت خلیل نامی ڈپٹی ڈائریکٹر نے ماسٹر سیکنڈ ڈویژن میں پاس کیا ہے دیگر شرائط پر بھی پورا نہیں اترتا۔

ای میل میں ڈائریکٹر کو فوری طو ر تمام کمیٹیوں کی ممبرشپ سے ہٹانے کی درخواست کرتے ہوئے غیر قانونی بھرتی کے اقدام کی مکمل انکوائری کا مطالبی کیا گیا ہے۔

ای میل میں یونیورسٹی کی جانب سے تحقیقات نہ کرنے پر ایچ ای ڈی، گورنر اور ایف آئی اے کو درخواست دینے کی بھی دھمکی دی گئی ہے۔

peshawar

Universities

fake email