خیبرپختونخوا میں بارش اور برفباری، گرمی کا زور ٹوٹ گیا
پہاڑوں پر برفباری کے بعد چند بالائی علاقوں موسم سرد ہوگیا
پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ کچھ علاقوں میں برف بھی پڑی۔
پشاور، کوہاٹ اور پارا چنار سمیت اطراف کے علاقوں میں بادل برس گئے۔ جس کے بعد گرمی کے ستائے شہریوں کے چہرے کھل اٹھے۔
ناران اور وادی کاغان کے بالائی علاقوں میں بارش اور ژالہ باری سے موسم سرد ہوگیا، جس کے بعد سیاحوں کی موج مستی کا سلسلہ جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں :
پنجاب کے مختلف اضلاع میں 6 جون تک طوفانی بارش کی پیشگوئی
پنجاب میں بادل برس گئے، گرد آلود طوفان سے سولر پلیٹیں اڑ گئیں، درخت اکھڑ گئے
وادی کاغان کے مشہور سیاحتی مقام ناران اور بٹہ کنڈی میں بارش سے حسین وادیاں مزید نکھر گئیں۔
بٹہ کنڈی کے بلند پہاڑوں پر برفباری کے بعد موسم سرد ہوگیا۔
خیبر پختونخوا
Met Office
Rain
snow fall
مقبول ترین
Comments are closed on this story.